اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں
اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی ما نگتے ہیں اللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فا عْفُ عَنِّا اےالله ! تو معاف کرنے والا ہے اور تو معافی کو پسند کرتا ہے پس ہم کو معاف فرما دے۔ (ترمذی: 3513) { أَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ } [الفاتحہ:۲] ’’ تمام قسم کی سب خاص تعریفیں، تمام جہانوں کو پالنے والے اللہ کے لیے ہیں۔ ‘‘ ’’اے اللہ! ہم تیری ناراضی سے تیری رضا کی پناہ پکڑتے ہیں۔ تیری پکڑ سے تیری عفو و درگذر کی پناہ لیتے ہیں۔ ہمیں تیری ثناء کرنے کی طاقت نہیں تو ایسا ہی ہے جیسی تو نے خود اپنی تعریف کی۔ ‘‘ یعنی ہم گو تعریفات کرنے میں کوشش و محنت کریں لیکن پھر بھی تیری نعمتوں اور احسانوں کو ہم شمار نہیں کرسکتے۔ اے اللہ رب العزت اے ساری کائنات کے شہنشاہ اے ساری مخلوق کے پالنے والے اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک اے انسانوں اور جناتوں کے معبود اے عرشِ اعظم کے مالک اے فرشتوں کے معبود اے عزت اور ذلت کے مالک اے بیماروں کو شِفا دینے والے اے بادشاہوں کے بادشاہ اے اللہ ہم تیرے گناہگار بند...